بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کتوں کے کاٹنے کے واقعات، 2 ایم پی ایز کی معطلی کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دو رکن صوبائی اسمبلی کی معطلی کے بعد حکومت نے آوارہ کتوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی کے پیش نظر ویکسی نیشن کا فیصلہ ہوا ہے۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اینٹی ریبیزویکسین سے کتوں سے جراثیم ختم ہوجائیں گے۔

سندھ حکومت نے کہا کہ کتوں کو ٹیکا لگنے سے کاٹنے کی صورت میں انسان کو بیماری نہیں لگے گی۔

حکام کے مطابق کتے مارنے سے مزید بیماریاں پھیلنے کے خطرات پیدا ہورہے ہیں، شہری اپنے علاقوں میں کتوں کی موجودگی کی اطلاع دیں، بین الاقوامی اصولوں کے تحت کتوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

سگ گزیدگی کے واقعات پر سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، 2 ارکان اسمبلی معطل

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں صوبے میں کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ دیا اور کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر رابطہ نہ کرنے پر دو ارکان سندھ اسمبلی کو معطل کردیا، عدالت کی جانب سے معطل کیے جانے والوں میں فریال تالپور اور گیان چند اسرانی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں