جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کار حادثے میں ساتھی کی ہلاکت پر کتا رنجیدہ، دلخراش تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی امریکی ملک پیرو میں سڑک کنارے گاڑی حادثے کے نتیجے میں آوارہ کتے کی ہلاکت ہوئی تو اُس کا ساتھی لاش کے قریب کھڑا اپنے دوست کو جگانے کی کوشش کرتا رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھی کتا اپنے دوست کو کار سے ٹکر لگنے کے بعد اٹھانے کی کوشش کررہا ہے اور اُس کے سینے پر دونوں پنجے رکھ کر دبا بھی رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ تصاویر اور ویڈیو پیرو کے شہر ہوانکایو کی ہے جہاں رات گئے ایک کار ڈرائیور نے آوارہ کتے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

کتے کی اپنے ساتھی کو بچانے کی کوشش نے سوشل میڈیا صارفین کو رنجیدہ کردیا، تیس سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھی کتا اپنے دوست کو اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب کتے کو اس بات کا یقین ہوگیا کہ اُس کا ساتھی نہیں اٹھے گا تو اُس نے لاش کے ارد گرد گھومنا شروع کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں