جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

فٹبال میچ کے دوران کتے کی سرپرائز انٹری، بال پر قبضہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتے کی انٹری اور پھر بال پر قبضہ جمانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ میکسیکو کے ایک گراؤنڈ میں دو ٹیموں کے درمیان کھیلے جا رہے میچ کے دوران پیش آیا۔

کتا اچانک سے گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بھاگنے لگا۔ پھر اس نے گول کیپر کے ہاتھ سے بال لے لی اور اسے دانتوں سے پکڑ کر یہاں وہاں دوڑتا رہا۔

اس دوران گراؤنڈ کا اسٹاف کتے کو پکڑنے کیلیے اس کے پیچھے بھاگتا رہا۔ کتے کی سرپرائز انٹری نے گراؤنڈ میں موجود شائقین کو خوش کر دیا جبکہ کمنٹیٹر بھی پُرجوش انداز میں کمنٹری کرنے لگے۔

جب کھلاڑیوں نے دیکھا کہ گراؤنڈ اسٹاف کتے کو نہیں پکڑ پا رہا تو انہوں نے بھی کوشش کی اور تب جا کر وہ ہاتھ آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں