تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت، چیتا کتے کو پکڑنے کے چکر میں‌ باتھ روم تک آگیا، دلچسپ واقعہ

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک کے  گاؤں میں ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کو سُن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے گاؤں بیلی نیلے میں چیتے نے کتے پر حملہ کیا تو وہ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتا ہوا گھر آیا اور باتھ روم میں چھپ گیا۔

چیتا بھی کتے کے ساتھ ساتھ باتھ روم میں گیا جس کے بعد گھر والوں نے باتھ روم کا دروازہ بند کردیا۔ دروازہ بند ہونے کے بعد چیتا خوفزدہ ہوا اور ایک کونے میں بیٹھ گیا اور پھر دونوں اندر ہی بیٹھے رہے۔

بھارت میں محکمہ جنگلات سے وابستہ افر کسوان نے باتھ روم میں بند کتے اور چیتے کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں علیحدہ علیحدہ کونوں میں سہمے میں بیٹھے تھے۔

کسوان نے بتایا کہ ’چیتے نے کتے پر حملہ کیا جس میں وہ بچ کر بھاگنے لگا تو اُس نے کتے کو پکڑنے کی کوشش کی، وہ تیزی سے بھاگتا ہوا گھر آیا تو چیتا بھی پیچھے پیچھے آگیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کاندانا کے علاقے کاڈابا میں پیش آیا۔

بعد ازاں محکمہ جنگلات کے رضاکاروں نے چیتے کو ریسکیو کیا اور اُسے باتھ روم سے نکال کر دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا۔

Comments

- Advertisement -