اشتہار

ڈالر آج مزید سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 175.88 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 4 پیسے کمی آئی اور ڈالر 175 روپے 88 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا اور انٹرنیٹ بینک مارکیٹ میں 175.92 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند سطح پر ٹریڈ کرتا رہا اور 177 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ 8 ماہ میں ڈالر 25 روپے 72 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

ماہرین معیشت کا خیال ہے کہ ڈالر کی کمی کے اثرات تجارتی معاملات پر بھی پڑیں گے اور ڈالر سستا ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی کمی آئے گی جب کہ مہنگائی کی شرح بھی کم ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں