کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت157 روپے سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ، کاروباری ہفتے کے پہلے ڈالر 62 پیسے مہنگا ہوا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے سے تجاوز کرگیا اور 157.51 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا تھا، آخری کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 156 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 89 پیسے ہو گئی تھی۔
اس سے قبل ڈالر کی بجائے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، 22 پیسے کمی کے بعد ڈالر 156 روپے 74 پیسے پربند ہوا تھا۔
یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی تھی ، جس میں گیارہ جون تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے۔
ایس بی پی ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، حالیہ اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 16 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ گیارہ جون تک پاکستان کے تمام کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 62 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد ذخائر 7 ارب 16 کروڑ 92 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔