کراچی : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید گر گیا، ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد امریکی کرنسی 176 روپے پر ٹریڈنگ ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 18 پیسے کمی آئی اور ڈالر 176 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کل 176 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اب بھی ملکی تاریخ کی بلند سطح پر ٹریڈ کرتا رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 8 ماہ میں ڈالر 25 روپے 72 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
دوسری جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان آج بھی برقرار ہے، اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 12 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 387 پوائنٹس پر ٹریڈنگ ہوئی۔