کراچی : انٹر مارکیٹ میں ڈالر بری طرح لڑکھڑا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5روپے35 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 122.50 کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن میں تحریک انصاف کی بڑی کامیابی سے تاجر برادری کا اعتماد بڑھنے لگا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے مثبت اثرات نہ صرف ملکی معیشت پر پڑھ رہے ہیں۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قدر میں 5 روپے 35 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر 122روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
روپے کی قدر مستحکم ہونے سے ملکی قرضوں میں ساڑھے 4 سو ارب سے زائد کمی آئی۔
خیال رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ساڑھے چارسال بعد ڈالر کی قیمت میں انتی بڑی کمی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں : عمران خان کی تقریر ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی
گزشتہ جمعہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر127روپے85پیسے پر بند ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، تین روز کے اندر ڈالر 7 روپے ستر پیسے کم ہوگیا، جس کے بعد قیمت 123 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
انتخابات سے قبل ڈالر ملک کی بلند ترین سطح 128 روپے کی حد عبور کرگیا تھا۔