تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی ڈالر کی قیمت آسمان چھونے لگی ، ڈبل سنچری کے قریب

کراچی : امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو کر ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا، آج ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کی قیمت کسی صورت قابو میں نہیں آرہی ، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

امریکی ڈالر آج بھی مزید مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح 196 پر پہنچ گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے پچیس پیسے مہنگا ہو کر 195 روپے 44 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 196 روپے سے 50 پیسےپر پہنچ گیاہے۔

گیارہ اپریل سے اب تک ڈالر بارہ روپےانتیس پیسے مہنگا ہوا ، جس سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں چودہ سو ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی ڈالرکے بے قابو ہونے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

Comments

- Advertisement -