تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

انٹر مارکیٹ میں ڈالر بری طرح لڑکھڑا گیا، اچانک 12 روپے سستا

کراچی : انٹر مارکیٹ میں ڈالر بری طرح لڑکھڑا گیا، ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی کمی ہوئی اور 226 پر سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آنے لگا، بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر مسلسل نیچے گرتا رہا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 روپے 38 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک میں ایک ڈالر 226 روپے پر آگیا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 9 روپے 58 پیسے کمی آئی، جس سے ڈالر 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی اور روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 226 روپے کا ہوگیا۔

اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔

فاریکس ڈیلر ملک بوستان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بورڈ میٹنگ کے اعلان کے بعد مارکیٹ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی، بورڈ میٹنگ کے بعد 1.2 بلین ڈالر آئیں گے جس کے بعد ہی تمام دوست ممالک سمیت دیگر بینک پیسے دیں گے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں ملک میں ڈالرز زیادہ ہوں گے ، ایک مثبت خبر یہ بھی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہے ، ملک میں درآمدات میں بھی کمی آئی ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف حکومت کے 3 ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 54 روپے اضافے ہوچکا ہے، جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -