بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عید الفطرکے بعد پہلا کاروباری دن، ڈالرکی اڑان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں  امریکی ڈالر کی مانگ برقرار ہے ، مزید 60 پیسے مہنگا ہوگیا، اسٹیٹ بنک کا عید سے قبل کہنا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ انٹر بینک مارکیٹ میں زرمبادلہ کی طلب و رسد کا فرق ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 60 پیسے اضافے کے بعد آج 122 روپے تک پہنچ چکی ہے  جس کے سبب روپے کی قدر دباؤ کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی مارکیٹ میں رمضان المبارک کے آخری دنوں میں امریکی ڈالر 123 روپے سے تجاوز کرکے نئے ریکارڈ بنا چکا ہے۔ کرنسی ڈیلرزکا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب روپے کی قدر شدید دباوٴ کا شکار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ روپے کی قدر گرانے کا فیصلہ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کا ہے۔اسٹیٹ بینک اور نگراں حکومت نے کرنسی مارکیٹ فری کردی ہے۔

یاد رہے کہ عید الفطر کی تعطیلا ت سے قبل روپے کی قدر میں کمی کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا  تھا ،جس کے بعد 10 گرام کی قیمت 50 ہزار 9سو 26 روپے تک پہنچ گئیں تھی۔

عید  سے قبل کرنسی ڈیلروں کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافہ حکومت کے گلے پڑگیا ہے ،ڈالرکی قیمت میں اضافہ خام تیل کے درآمدی بل کی ادائیگی کے باعث ہوا ہے، روپے کی قدر میں چھ فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹر بینک میں چار روز میں ڈالر8روپے مہنگا ہ تھا ، جس کے باعث ملک پر قرضوں کے حجم میں پانچ سو چالیس ارب روپے کا اضافہ ہوا  تھا۔ یاد رہے کہ  اسٹیٹ بینک اور نگران حکومت  نے ڈالر پر سے کیپ ہٹانے اور فری مارکیٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  ترجمان اسٹیٹ بینک نے اس غیرمعمولی اضافے پر وضاحت پیش  کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ انٹر بینک مارکیٹ میں زرمبادلہ کی طلب و رسد کا فرق ہے۔روپے کی قدر میں ایڈجسٹمنٹ بیرونی توازن ادائیگی کی عکاس ہے، مذکورہ اضافہ بیرونی توازن ادائیگی پر دباؤ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باعث آیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

مزید خبریں