تازہ ترین

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، روپیہ بہتری کی جانب گامزن

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی سامنے آئی ہے جبکہ ملکی کرنسی کی قدر میں 0.08 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آج 24 پیسے کم ہوکر286 روپے 98 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر گذشتہ روز 287.22 روپے پر بند ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 292 روپے برقرار ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے مقابلے میں ملکی کرنسی کی قدر میں 0.08 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، اس وقت اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 290 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے جو گزشتہ چند ہفتے قبل 310 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس دوران گزشتہ چند روز کے دوران محض اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مجموعی طور 20 روپے تک سستا ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -