روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک 74 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ ٹرپل سینچری کرکے 301 روپے تک پہنچ گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 74 پیسے اضافہ ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر285 روپے 8 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 82 پیسے پر پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں بھی بڑا اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے اضافہ ہوا۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے سے بڑھ کر 301 روپے میں فروخت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں یورو کی قیمت 320 روپے سے بڑھ کر 324 روپے تک پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 363 روپے سے بڑھ کر 374 میں فروخت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 95 پیسے اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں سعودی ریال کی قیمت 78 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 79 روپے 70 پیسے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نو مئی کو ہونے والی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہروں کے بعد عسکری قیادت اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ملک بھر میں غیر یقینی معاشی صورتحال چھائی ہوئی ہے جس کے اثرات ملکی معیشت پر بھی پر پڑ رہے ہیں۔