اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

امریکی ڈالر مزید سستا، روپیہ بہتری کی جانب گامزن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ڈالر مزید سستا ہوکر 277 روپے سے بھی نیچے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کے نرخ مزید 79 پیسے گرگئے، رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر 276.83 روپے پر بند ہوا۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت گزشتہ ہفتے کے آخری روز 277.62 روپے تھی۔

واضح رہے کہ 5 ہفتوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 52 روپے اور انٹربینک میں 43.24 روپے سستا ہوچکا ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں