کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں مثبت رجحان رہا، مارکیٹ میں 120 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 132 پر بند ہوا۔
اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر میں مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 179 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 163 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈالر کی قدر میں کمی
اسٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 40 پیسے کم ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177.50 سے 177.10 روپے پر آگیا۔
انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 176.23 سے 176.16 پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/ZhcFFArSSO pic.twitter.com/tHzxXQwDnq
— SBP (@StateBank_Pak) February 23, 2022