اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کرنسی مارکیٹ میں روپے کي قدر ميں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربينک میں ڈالر سستا ہوکر 151 روپے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی 1 روپے سستا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئے اور انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ روپے کي قدرميں اضافہ اور ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹربينک ميں ڈالر بیالیس پيسے سستا ہو کرایک سو اکیاون روپے پچاس پیسے پرٹريڈ ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر ایک سوچوون روپے سے کم ہوکر ایک سو ترپین روپے پر آگیا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر مزید دو روپے پینتس پيسےمہنگا ہوا، انٹربينک ميں ڈالر ایک سو باون روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سوتریپن روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا تھا۔

مزید پڑھیں :  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 153 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 149.65سےبڑھ کر151.92روپےکی سطح پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر154روپےمیں فروخت ہوا تھا۔

فاریکس ذرائع کا کہنا تھا ڈالر کو سرمایہ کاری کا ذریعہ بنانے پر قدر اور مانگ میں اضافہ ہوا، جوں جوں ڈالر مہنگا ہوا ،طلب سے زیادہ خریداری دیکھی گئی ، قیمت126 ہونے پر روزانہ ایک کروڑ ڈالراضافی فروخت ہوا۔

ذرائع کے مطابق قدر 144ہوئی تو روزانہ 5 کروڑ ڈالر اضافی فرخت ہوا، بڑے خریداروں میں سیاسی، سرکاری، کاروباری طبقہ شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں