کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ روز کے اندر 80 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد امریکی کرنسی 107 روپے پر پہنچ گئی جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں صرف 2 روپے کا فرق باقی رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے اور پانچ روز میں اس کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر کی خرید 107 روپے تک پہنچ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں میں تیزی کے بعد 80 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 107 روپے کے اردگرد ہے جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں صرف 2 روپے کا فرق باقی رہ گیا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے پانچ ہزار کے نوٹ اور 40 ہزار کے بانڈ پیپرز بند نہ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نے ہلچل مچائی ہوئی ہے۔
عالمی منڈی میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کار سونے کی خریداری سے زیادہ ڈالر کی خریدوفروخت میں دلچسپی لے رہے ہیں، اقتصادی ماہرین کے مطابق ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی منڈی میں تیزی کی وجہ سے ہے۔ امریکی ڈالر 107 روپے پر پہنچنے کے بعد دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔