کراچی: مرکزی بینک کی بینکوں کو خاص ہدایات سے صورتحال کچھ بہتر ہوگئی، ڈالرکےتیور بدستورجارحانہ رہے انٹربینک میں ایک سو چار اور اُوپن مارکیٹ میں ایک سوپانچ روپے سے اُوپر ٹریڈ ہوا۔
بینکنگ ذرائع کےمطابق منگل کوبینکرزکوڈالر کی فارورڈ بکنگ روکنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کےبعدبدھ کو کرنسی مارکیٹس میں صورتحال میں کچھ بہتری دیکھی گئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت تیرہ پیسے کم ہوکر 104 روپےبارہ پیسے پربند ہوئی۔تاہم کسی بھی موقع پرڈالرایک سوچار روپےسےنیچےٹریڈ نہیں ہوا، جبکہ اُوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا، جہاں ڈالر 104 روپےستر پیسےمیں خریدا اور 105 روپے 20 پیسے میں بیچا گیا۔
اس سےقبل پیر کوروپے کےمقابلے میں ڈالر کی قیمت تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں دو روپے بڑھ گئی تھی۔