تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

انٹربینک میں ڈالر156روپےکی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

کراچی : انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 156 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کا اضافہ کے بعد 155.50 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سے ہی کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے، ابتدا میں انٹربینک میں ڈالر 1روپے 10 پیسے مہنگا ہوا اور ڈالر 152.90 سے بڑھ کر 154 روپے پر جا پہنچا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 3 روپے10  پیسے مزید مہنگا ہوا ، جس کے بعد انٹربينک ميں  ڈالر 156 روپےکی  نئی بلندترين سطح پرٹريڈ ہو رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر 155.50 روپے کی بلندسطح پر پہنچ گیا۔

جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے کہا پانچ روز میں انٹربینک میں ڈالر 5.60 روپے مہنگاہوچکا ہے، ڈالر 5.60 روپے مہنگاہونے سے بیرونی قرضوں میں 588 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

گذشتہ روز بھی کرنسی ایسوسی ایشن اور فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر1.50روپے مہنگاہوا تھا ، جس کے بعد انٹربینک میں قیمت 152.90 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

مزید پڑھیں : ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر152 سےبڑھ کر153.50 روپےکا ہوگیا تھا ، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 34 پیسے مہنگا ہوکر بلند ترین سطح 152 روپے 90 پیسےپر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 451 ارب روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ چار سیشنز میں انٹربینک میں امریکی کرنسی چار روپے تیس پیسے مہنگی ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے تھے، جس کے بعد لوگوں نے ڈالر خرید کر رکھنا شروع کردیا، ڈالر کی اس ذخیرہ اندوزی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -