The news is by your side.

Advertisement

پیسے چوری کرنے والے چوہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: اب پیسوں کی ضرورت صرف انسان کو ہی نہیں بلکہ جانوروں کو بھی ہے،انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہے نے خاتون کے پرس سے ڈالر نکالے اور فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گھروں میں عام طور پر پیسے غائب ہونے کی باتیں سماعتوں سے ٹکراتی ہیں، جس پر اہل خانہ اکثر باہر سے آنے والے لوگوں پر شک بھی کرتے ہیں۔ ہمارے گرد بسنے والے متوسط طبقے کے لوگ خواتین کے پرس سے غائب ہونے والے پیسوں کے معاملے میں شش و پنچ کا شکار ہوتے ہیں اور وہ چاہتے نہ چاہتے ہوئے بھی کسی نہ کسی پر شک کر بیٹھتے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے جائیں

عام طور پر ایسے گھر جہاں زندگی پُرتعیش انداز میں گزاری جاتی ہے اُس گھر کے لوگ کام کرنے والے نوکروں ، ماسیوں پر شک کرتے ہیں اور بعض اوقات تو اس بات پر یقین کرتے ہوئے انہیں نوکری سے فارغ کردیتے ہیں۔

آپ کے پیسے کہاں غائب ہوسکتے ہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر ہوئی جسے دیکھ کر یقیناً آپ حیران رہ جائیں گے کیونکہ خاتون کے پرس سے رقم جو ڈالر کی صورت میں تھی وہ کسی اور نے نہیں بلکہ ایک چوہے نے چوری کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چوہا خالی کمرے میں آیا اور اُس نے زمین پر پڑے پرس کو کھولا بعد ازاں اُس نے اندار سے ایک اور چھوٹا پرس نکالا اور اُسے کھول کر اندر سے پیسے نکال کر رفو چکر ہوگیا۔

ویڈیو دیکھیں

یہ تمام منظر کمرے میں لگے کیمرے میں محفوظ ہوگیا جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں