کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 156.32 روپے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 156.85 سے کم ہو کر 156.32 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.20 سے کم ہو کر 156.70 روپے کا ہوگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے لائسنس کی تجدید کے لیے 44 کروڑ ڈالر کی وصولی پر روپے کی قدر میں بہتری ہوئی۔
گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایک ہفتے میں شیئرز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کپیٹلائزئشن 105 ارب روپے اضافے سے 6187 ارب روپے ہوگئی۔