اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی معمولی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155.39 سے کم ہو کر 155.29 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی واقع ہوئی۔ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 155.39 سے کم ہو کر 155.29 روپے پر جا پہنچی۔

ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں اوسطاً استحکام رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.40 روپے پر برقرار رہا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار میں تیزی رہی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 583 پوائنٹس سے بڑھ کر 37 ہزار 925 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن بھی 33 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 247 ارب روپے ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں