کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 157.20 روپے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 157.52 سے کم ہو کر 157.20 روپے پر بند ہوا۔
ایک ہفتےمیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.90 سے کم ہو کر 157.20 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1678 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس کی 31 اور 30 ہزار کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکیں، اہک ہفتے میں انڈیکس 31 ہزار 350 پوائنٹس سے گر کر 29 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 256 ارب روپے کمی ہوئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6339 ارب سے گر کر 6082 ارب پر آگئی۔