جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اسکواڈ کا اہلکار جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغنپورہ محمودبوٹی روڈپر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکاروں نےموٹرسائیکل سوار افراد کوچیکنگ کیلئےروکا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے ایک گولی اہلکار محسن کے سر میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکواپنی موٹرسائیکل جائےوقوع پرچھوڑکر قریبی گلیوں میں فرارہوئے جن کا تعاقب بھی کیا گیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل سیالکوٹ نمبر کی ہے جو گزشتہ روز چھینی گئی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم362میں2موٹر سائیکلوں پر4اہلکارسوارتھے جب کہ دیگر3اہلکاروں کے بیانات تھانہ باغبانپورہ میں ریکارڈکئےجارہےہیں، محسن کی میت کومیواسپتال کےسرد خانےمنتقل کردیاگیاا اور جائےوقوع سےمزیدشواہداکھٹےکئےجارہےہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے سے متعلق سی سی پی او سے روپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے شہیداہلکارکےخاندان سےہمدردی اوراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرض کی ادائیگی کیلئےجان دینےوالےبہادرکوسلام پیش کرتےہیں، ملزمان کو جلدگرفتارکرکےقانون کی گرفت میں لایاجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں