تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بھارتی شہریوں کے بہیمانہ تشدد سے ڈولفن ہلاک

نئی دہلی : بھارتی شہریوں نے بے زبان جانوروں پر بھی ظلم و ستم شروع کردئیے، پرتاپ گڑھ میں ڈولفن کو کلہاڑی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سفاکیت کی یہ کہانی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر پرتاپ گڑھ میں سامنے آئی جہاں ندی میں بہہ کر آنے والی ڈولفن کو کچھ نوجوانوں نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے واقعے میں ملوث تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 31 دسمبر کو پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو میں ڈولفن کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ڈولفن گنگا کی ڈولفن ہے جو معودمی کے خطرے سے دوچار ہے، اسی لیے وائلڈ لائف قانون کے تحت اسے مارنا جرم ہے۔

Comments

- Advertisement -