اسلام آباد : متحدہ عرب امارات ، ترکیہ، نیدرلینڈز اور قطر کے گروپس نے اسلام آباد ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ پر لینے میں دلچسپی اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر ملکی اور غیر ملکی بڑے گروپس نے دلچسپی کا اظہار کردیا۔
یو اے ای، ترکیے، نیدرلینڈز، قطر کے گروپس کی جانب سے اسلام آباد ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ پر لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
ڈی جی سی اے اے کے مطابق ایئر عربیہ، یو اے ای انویسٹمنٹ نے اسلام آباد ائیرپورٹ کو آؤٹ سورس پر لینے میں دلچسپی دکھائی اور ترکیے کے استنبول ائیرپورٹ چلانے والے ٹی اے وی گروپ کی بھی دلچسپی سامنے آئی ہے۔
آئی جی اے گروپ نے بھی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آؤٹ سورس پر لینے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔
ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ اب تک 12 ملکی اور غیرملکی کمپنیوں نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی دکھائی ہے، اگلے مرحلے ان تمام کمپنیوں کے نمائندوں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کرایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی کو اسلام آباد ایئرپورٹ 20 سے 25 سال کے لیے آؤٹ سورسنگ پردیا جائے گا۔