جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

اسکول مالک کے گھر سے کم عمر گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد کے علاقے اسکیم 212 میں اسکول مالک کے گھر سے 11 سالہ گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھوانہ کے رہائشی علی شیر کا 11 سالہ بیٹا عثمان شاہد کے گھر ملازمت کرتا تھا۔ اتوار کی صبح اہلخانہ کو مبینہ طور پر آہنی گرل کے ساتھ اس کی رسی سے پھندا لگی لاش ملی۔

جاں بحق عثمان کے بازوؤں اور ہاتھوں پر سوجن تھی۔ فرانزک سائنس ایجنسی نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے جس کے بعد بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے الائید اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان کے والد علی شیر کا کہنا تھا کہ وہ عثمان کو گزشتہ روز شاہد کی کوٹھی پر چھوڑ کر گیا اور آج دوپہر مالک مکان نے فون پر اس کی طبیعت خرابی کا بتایا، شاہد کے گھر پہنچا تو بیٹے کی لاش پڑی تھی۔

والد علی شیر کا کہنا تھا کہ اسے بتایا گیا عثمان نے خودکشی کر لی ہے، میں نہیں جانتا عثمان نے کیوں خودکشی کی، مجھے بچے کو قتل کیے جانے کا شک نہیں ہے۔

دوسری طرف ایس ایس پی آپریشنز حسن جاوید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 11 سالہ گھریلو ملازم عثمان کی لاش رسی سے لٹکی تھی، لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا جائے گا اور ریسکیو 1122 کا ریکارڈ بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازم کے گلے پر رسی کا نشان ہے جبکہ اس کی گردن کی ہڈی بھی  ٹوٹی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں