تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یو اے ای میں گھریلو ملازمین سے متعلق قوانین نافذ

دبئی: متحدہ عرب امارات میں نئے سال کے ساتھ ہی گھریلو ملازمین سے متعلق نئے قوانین نافذ کر دیے گئے۔

وزارت انسانی وسائل کے حکام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو ملازم رکھنے کے خواہشمند افراد کو کم از کم 25 ہزار درہم ماہانہ کمانا ہوں گےجو کہ پاکستانی کرنسی کے حساب سے ساڑھے دس لاکھ بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کم از کم آمدنی کی شرط 20 ہزار درہم تھی تاہم اس میں تبدیلی بڑھتی ہوئی گھریلو ملازمین کی مانگ اور ان کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی۔

حکام نے واضح کیا کہ 25 ہزار درہم کمانے کا مطلب گھر کی مجموعی آمدنی یا شریک حیات کی کم از کم تنخواہ مقررہ رقم کے برابر ہو، پرائیویٹ کفالت کے خواہشمندوں کو گھریلو ملازم رکھنے کے لیے شادی کی سند، شریک حیات کا ویزہ( کیونکہ غیر شادی شادہ افراد گھریلو ملازم نہیں رکھ سکتے)، ملازمت کا معاہدہ اور بجلی کے بل جمع کرانا ہوں گے۔

کم آمدنی والے رہائشیوں کے لیے تبدیر اسپانسر کا آپشن موجود ہے جس میں کم شرائط پر گھریلو ملازم رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نئے قوانین کے تحت گھریلو ملازم کو تنخواہ مہینے گزرنے کے 10 دن کے اندر اندر ادا کرنا ہوگی، ہفتہ وار چھٹی، یومیہ 12 گھنٹے آرام بشمول 8 گھنٹے مسلسل آرام، سالانہ 30 چھٹیاں، میڈیکل انشورنس، 30 سالانہ میڈیکل چھٹیاں اور دو سال میں ایک راؤنڈ ٹکٹ دینا لازم ہوگی۔

Comments

- Advertisement -