اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ڈومیسائل بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈومیسائل بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی جبکہ ڈومیسائل کی گھر گھر ڈیلیوری پر بھی غور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں روپوں رشوت اور کئی مہینوں میں بننے والا ڈومیسائل اب آن لائن نظام کے تحت صرف 660 روپے میں دودن میں تیارہونے لگا۔

اس سے قبل اسی ڈومیسائل کے حصول کے لئے چار سے پانچ ہزار روپے رشوت دیکر بھی مہہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔

- Advertisement -

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کورنگی ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈیجیٹل ڈومیسائل ڈیسک کے افتتاح کے موقع کہا کہ ڈومیسائل کو گھر گھر ڈیلیوری کا طریقہ بھی تمام اضلا ع میں متعارف کرایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی جواد مظفر کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل کے اجرا کے لئے درکار کاغذات کی تعداد کو 15 سے کم کرکے 7 کردیا گیا ہے جبکہ جعلی ڈومیسائل کی روک تھام کے لئے جاری کردہ ڈومیسائل میں کیو آر کوڈ بھی پرنٹ کیا گیا ہے تاکہ اس کی فوری تصدیق بھی ہو سکے۔

ڈیجیٹل ڈومیسائل کا اجرا طلبا اور طالبات کے دیرینہ مسلہ حل کو حل کرنے کی طرف ایک انقلابی قدم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں