جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہرا کر آسٹریلین اوپن جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن: سربین ٹینس اسٹار اور ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہراکر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق سربین ٹینس اسٹار اور ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہراکر آسٹریلین اوپن کا ٹٓائٹل اپنے نام کرلیا، جوکووچ نے ریکارڈ 7ویں بار آسٹریلین اوپن اپنے نام کیا ہے۔

عالمی نمبر ایک جوکووچ نے مجموعی طور پر 15 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرلیے، سربین اسٹار نے فائنل میں حریف نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

نوواک جوکووچ کی جیت کا اسکور 6-3، 6-2 اور 6-3 رہا، سربین اسٹار نے اسپین کے نڈال کو صرف 2 گھنٹے چار منٹ میں اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔

نوواک جوکووچ نے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر خوشی ہورہی ہے اس کے لیے سخت محنت کی، انجری سے چھٹکارا پاکر دوبارہ واپس آنا کافی مشکل تھا۔

دوسری جانب نڈال نے کہا کہ آج فائنل میں ایک راؤنڈ بھی نہیں جیت سکا، آج کی رات میرے لیے اچھی نہیں تھی، جوکووچ نے مجھ سے اچھا کھیل پیش کیا اور وہ جیت کے حق دار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلین اوپن کے ویمن فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا کو شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا اور عالمی نمبر ایک بن گئی تھیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، اوساکا نے پہلا سیٹ 7-6 سے جیتا، کویٹوا نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 7-5 سے اپنے نام کیا، تیسرے سیٹ میں اوساکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 7-6 سے کامیابی حاصل کی اور پہلی بار آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں