تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان سےملاقات پر رضامندی ظاہرکردی

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کا دعوت نامہ بھیجا جسے امریکی صدر نے قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات پررضامندی ظاہر کردی، یہ دونوں ممالک کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے دھمکیوں کے تبادلے کے بعد پہلی پیش رفت ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں سربراہوں کے دمیان ملاقات رواں سال مئی کے آخر میں متوقع ہے، کسی بھی امریکی صدرکی شمالی کوریائی قیادت سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کےقومی سلامتی کے مشیر چنگ ایوینگ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اب شمالی کوریا مزید کوئی میزائل نہیں بنائے گا۔


شمالی کوریا نےامریکہ سےمذاکرات پررضامندی کا اظہار کردیا


خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو کم جونگ ان نے امریکہ سے مذاکرات پررضامندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا جوہری پروگرام پر بھی امریکہ سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 2 مئی 2017 کو امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ ان سے ملاقات اعزاز کی بات سمجھیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -