منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار براہ راست ایران ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ حوثیوں کے مزید حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا جائے گا جس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی کو بےوقوف نہ بنایا جائے، یمنی عوام حوثیوں سے نفرت کرتے ہیں۔ یہ باغی بحیرہ احمر میں امریکی اور دیگر غیر ملکی جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

حوثیوں کی طرف سے سیکڑوں حملے کیے جارہے ہیں،یہ سارے لوگ ایران سے نکلے ہیں، ایران حوثیوں کو جدید ہتھیارفراہم کررہا ہے، جس کے اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

حوثیوں کی طرف سے داغا گیا ہر گولہ، فائر کی جانے والی ہر گولی ایران کی قیادت اور اسلحے کی کارروائی سمجھی جائے گی، حوثیوں کی طرف سے مزید کسی بھی حملے کاپوری طاقت سے جواب دیا جائے گا،

دوسری جانب ایران اس خط کا جواب دینے پر غور کر رہا ہے جو امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے تہران کے تیزی سے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے آغاز کے لیے بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ بحیرہ احمر میں امریکہ اپنے اتحادی ممالک مل کر حوثیوں کے حملوں کو پسپا کرنے کے لیے متعدد فوجی کارروائی کر رہے ہیں

ایران کے حمایت یافتہ سمجھے جانے والے حوثی باغی حالیہ دنوں میں اسرائیل کے خلاف کئی حملے کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں : ’ایران فیصلہ کنُ اور پوری طاقت سے جواب دے گا‘

اس حوالے سے امریکی حکام کے مطابق حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں اور ایران کو حوثیوں کی حمایت فوری طور پر ختم کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ایران کی جانب سے بارہا ان الزامات کی تردید کی گئی ہے کہ وہ یمن کے حوثیوں کو اسلحہ یا مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں