اشتہار

’گورنر سندھ کی تقرری پر صدر کو موردِ الزام نہ ٹھہرائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والوں نےجو گناہ کیا اسے مان تو لیں گورنرسندھ کی تقرری پرصدر کو موردِ الزام نہ ٹھہرائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ گورنر کیلئے وفاقی حکومت صدرِ پاکستان کو نام بھیجتی ہے خواجہ ا ظہار دوست ہیں ان سےکہوں گا آئین کا آرٹیکل پڑھ لیں سمجھانےکیلئےکہتا ہوں عمرچیمہ گورنرپنجاب تھےصدر نے انہیں ہٹا دیا کراچی والے دوستوں سے سن رہا ہوں ایم کیوایم مجبور تھی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ صدرمملکت کا سب سے بڑا عہدہ ہے صدرمملکت عارف علوی بھی یہی کہہ رہےہیں سائفرکی تحقیقات کریں تحقیقات کیلئےہی صدرمملکت نےسپریم کورٹ سائفربھیجا ہمارابھی تویہی مطالبہ ہے کہ سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں ہمارا مطالبہ ہے سائفر کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم آفس میں اہم ملاقات کی آڈیوہیک ہونی چاہئے؟ کسی کی بھی آڈیوہیک نہیں ہونی چاہئے جب شہبازشریف کی آڈیولیک ہوئی تھی سب سےپہلےمیں نےمذمت کی ملک کاوزیراعظم کوئی بھی ہو، آڈیولیکس نہیں ہونی چاہئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ پنجاب میں حکومت گرانےکی بات کرنےوالےنومبرمیں اسلام آبادمیں نہیں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں