ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’’چھپکلی کو نہ ماریں اس کے بچے ہوں گے، کیا سوچے گی؟‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

بچوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ من کے سچے ہوتے ہیں اور ایسا ہی ہے کیونکہ جو ان کے ذہن میں ہوتا ہے وہی ان کی زبان سے ادا ہوتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شوبز انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار احسن خان نے اپنے دو بچوں اکبرخان اور زین خان کے ہمراہ شرکت کی اور ان کے بچپن کی دلچسپ یادیں شیئر کیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ میرا بڑا بیٹا اکبر بہت زیادہ حساس طبیعت کا مالک ہے خاص طور پر جانوروں کے حوالے سے بہت نرم دل ہے کسی بھی زخمی پرندے کو دیکھ کر اس کی مرہم پٹی کیلئے گھر اٹھا کر لے آتا ہے۔

اس کے بچپن کی ایک دلچسپ بات بیان کرتے ہوئے احسن خان نے بتایا کہ جب ہم گھر میں کسی چھپکلی کو مارتے تھے تو یہ زور زور سے چیخ کر روتا تھا اور کہتا تھا کہ چھپکلی کو نہ ماریں اس کے بچے ہوں گے کیا سوچے گی؟ یا لال بیگ کو نہیں ماریں مرجائے گا۔

اکبر خان نے بتایا کہ مجھے بڑے ہوکر مصور بننا ہے اور نیشنل جیوگرافک میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے تمام جانوروں میں فالکن زیادہ پسند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں