منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

کراچی : دودھ کی قیمت میں پانچ روپے کا من مانا اضافہ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رمضان المبارک کامہینہ قریب آتے ہی دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا،شہر میں دودھ پانچ روپے فی لیٹراضافے کے ساتھ پچاسی روپے فی لیٹر فروخت ہونا شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرزایسو سی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹرکامن مانا اضافہ کردیا۔ ڈیری فارمرزکے مطابق پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیاہے۔

اس حوالے سے ریٹیلرزحضرات کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز نے دودھ کی فی من قیمت چارہزار روپے فی من کردی ہے، جس کی وجہ سے ہم بھی مہنگا دودھ بیچنے پرمجبورہیں۔

- Advertisement -

قیمت میں اضافے پر شہریوں نے انتظامیہ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دہی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چند ماہ قبل بھی ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کیاتھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ مارچ کے مہینے میں دودھ کے بیوپاریوں سےمذاکرات کے بعد انتظامیہ نے دودھ کی سرکاری قیمت  ستر روپے سے بڑھا کراسی روپےفی لیٹرمقررکی  تھی جبکہ اُس وقت مارکیٹ میں دودھ نوے روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا تھا۔

مذاکرات میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن چوراسی روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت پر ڈٹی تھی جبکہ انتظامیہ نے بہتر روپے کی تجویز دی ،درمیانی راستہ نکالنے کے بعد دودھ کی قیمت اسی روپے فی لیٹرمقرر کی گئی۔

اب صرف دوماہ بعد ہی ڈیری فارمرزایسو سی ایشن نے دودھ کی قیمت ازخود 85 روپے مقرر کردی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ اپنی رٹ پر عمل درآمد کرانے میں کامیاب ہوتی بھی ہے یا پھر کسی خفییہ ڈیل کے تحت معاملے پر خاموشی اختیار کی جائے گی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں