اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

شوہر کو دوسری شادی پر پہلی بیوی سے تھپڑوں کی سلامی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : دوسری شادی کرنا شوہر کو بھاری پڑ گیا، پہلی بیوی نے شوہر کو دوسری شادی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کچہری میں ہی تھپڑوں کی سلامی دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں دوسری شادی کرنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا۔ ضلع کچہری میں ہی پہلی بیوی نے لاتوں گھونسوں سے دھو ڈالا۔


First wife beats husband in court by arynews

مجاہد نئی دلہن کے ساتھ خوشی خوشی کچہری سےباہرآیا تو پہلی بیوی تاک میں کھڑی تھی۔ دیکھتے ہی دولہا دلہن کو تھپڑوں کی سلامی پیش کردی۔

دولہا مجاہد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ  ہارون آباد کا رہائشی ہے، اس نے پہلی بیوی نورفاطمہ سے بھی ایک سال قبل کورٹ میرج کی تھی۔

مجاہد نے نور فاطمہ سے دوسری شادی کی اجازت مانگی تھی اور اجازت نہ ملنے پرفیصل آباد کی عدالت میں کورٹ میرج کرلی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں