نیروبی: کینیا سے تعلق رکھنے والے سابق اولمپک چیمپئن ڈیوڈ روڈیشا طیارے حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ڈبل اولمپک چیمپئن اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ روڈیشا ایک چھوٹے طیارے سے مشرقی کینیا میں مسائی اولمپکس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ٹیک آف کے تھوڑی دیر بعد ان کا طیارہ زمین سے ٹکرا گیا۔
Two-time Olympic 800m Champion David Rudisha and five others escaped with injuries in a plane crash on Saturday at Imbirikani in Kajiado County after attending the Annual Masai Olympics event at Kimana Wildlife Sanctuary!
We wish them a quick recovery.#RadullLive pic.twitter.com/k2Rb50C5Vq
— @RadullLive (@radulllive) December 11, 2022
ڈیوڈ روڈیشا نے بتایا کہ پرواز کے سات یا آٹھ منٹ تک سب ٹھیک تھا، پھر جہاز کا انجن اچانک بند ہوگیا جس کے بعد پائلٹ نے محفوظ جگہ پر طیارے کو لینڈ کرنے کی کوشش کی، اس کوشش کے دوران طیارے کا ایک پر درخت سے ٹکرا گیا مگر پائلٹ نےمہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے
اسے لینڈ کرالیا۔
واقعے میں چند مسافروں کو معمولی زخم آئے جبکہ ڈیوڈ روڈیشا کو کمر کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب ڈیوڈ روڈیشا کو حادثے کا سامنا ہوا ہو، اس سے قبل 2019 میں ٹائر پھٹنے کے بعد ان کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی تھی، جس سے وہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ روڈیشا نے 2012 اور 2016 کے اولمپکس کی 800 میٹر ریس میں طلائی تمغے اپنے نام کیے تھے۔