اشتہار

ڈاؤ یونیورسٹی میں جشن آزادی کی پُروقار تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ قوموں میں عمومی معاملات میں اختلاف رائے کی گنجائش ہوتی ہے لیکن ملکی سلامتی اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس میں جشن آزادی کی پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پرو وائس چانسلرز پروفیسر نازلی اور پروفیسر نگہت نثار، پروفیسر زیبا حق، پروفیسر سنبل شمیم، ڈاکٹر عاطف حفیظ شیخ اور انعام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے خطاب کیا۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق، بریگیڈیر (ر) شعیب احمد، ڈاکٹر رستم زمان، پروفیسر شجاع فرخ، پروفیسر نسرین ناز، پروفیسر امینہ طارق، ڈاکٹر اظہار حسین، ڈاکٹر سعید خان، ڈاکٹر طارق فرمان وڈیگر فیکلٹی طلبا وطالبات بڑی تعداد بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

ڈاؤ یونیورسٹی

قبل ازیں صبح ٹھیک 8 بجے قومی ترانہ پڑھا گیا اور پرچم کشائی کی گئی۔ پروفیسر محمد سعید قریشی نے قوم کو 76ویں جشن آزادی کی مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستانی قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے، تمام اختلافات بھلا کر ایک قوم بننے کی ضرورت ہے۔ تفریق پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیئے۔

تقریب سے پرو وائس چانسلر پروفیسر نگہت نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔ اس کی آزادی قربانیوں سے عبارت ہے۔ پروفیسر نازلی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ ملک ہمیں اس لیے لے کر دیا کہ ہم اسے ترقی دیں خوشحالی دیں۔ یہ سب کچھ تعلیم و تحقیق کے بغیر ممکن نہیں۔

پرنسپل ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج ڈاکٹر زیبا حق نے جشن آزادی کی تقریب سجانے والی ٹیم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ جذبہ ہے جو ہمیں اپنے بزرگوں سے منتقل ہوا ہے اور اسی جذبے نے برصغیر کے مسلمانوں میں ایسی روح پھونکی کہ آج ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے تقریری مقابلے میں اول صفی اللّٰہ منہاس، دوم منتہیٰ مسعود، سوم یوسف علی جبکہ ملی نغمے میں اول صفی اللّٰہ منہاس، دوم نبیل الدین، سوم سیدہ عائشہ کو ٹرافیاں دیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں