تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ہزارہ ایکسپریس حادثے کے 18 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک بحال

نواب شاہ میں گزشتہ روز ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے سنگین حادثے کے 18 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک مرمت کرکے ٹرین آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے سرگودھا جانے والی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو نواب شاہ میں سرہاری اسٹیشن کے قریب سنگین حادثہ پیش آیا تھا اور متعدد بوگیاں پٹری سے اتر الٹ گئی تھیں۔ حادثے کے بعد اپ اور ڈٓاؤن ٹریک بند اور ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی جس کے باعث کئی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روکا ہوا تھا۔

تاہم حادثے کے 18 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک سے تمام متاثرہ بوگیاں ہٹا کر ٹریک کو مرمت کے بعد کلیئر کر دیا گیا جس کے بعد معطل ٹرین سروس بحال ہوگئی ہے اور ڈاؤن ٹریک کلیئر ہونے کے بعد نوابشاہ سے پہلی ٹرین گرین لائن کراچی کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

تاہم اپ ٹریک تاحال بند ہے اس حوالے سے چیئرمین ریلویز مظہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاؤن ٹریک کلیئر ہونے کے بعد اب اپ ٹریک کی بحالی کا کام شروع ہر دیا گیا ہے
ڈی ایس ریلوے ناصر خلیلی کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ٹرینوں کو 12 سے 18 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا ہے۔ کراچی سے کوئٹہ جانےوالی ٹرین منسوخ نہیں کی گئی ہے تاہم جو مسافرسفر نہیں کرنا چاہتے ان کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جا رہی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی جانے والی خیبر میل 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جب کہ لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جس کو کوٹری اسٹیشن پر روکا ہوا ہے۔

ملت ایکسپریس 12 گھنٹے تاخیر سے کینٹ کراچی سے روانہ کر دی گئی۔ پاک بزنس ایکسپریس 11 گھنٹے تاخیر کا شکار حیدرآباد اسٹیشن پر کھڑی ہے۔ لاہورجانےوالی قراقرم ایکسپریس کو 12 گھنٹے تاخیر کے بعد حیدرآباد سے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ہزارہ ایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی

کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 13 گھنٹے تاخیر سے ٹنڈو آدم سے روانہ ہوئی ہے جب کہ پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس 16 گھنٹے سے ٹنڈو آدم اسٹیشن پر کھڑی ہے۔

Comments

- Advertisement -