اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آپریشن ردالفساد : سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ درجنوں ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ملک بھر میں جاری رد الفساد آپریشن کےنتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نےسترسےزائد ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب سمیت ملک بھرمیں آپریشن ردالفسادکے دوران قانون نافذ کرنے والےاداروں نے70 سےزائدملزمان کو گرفتار کرکےبھاری تعدادمیں اسلحہ برآمدکرلیا۔

قصورمیں پولیس اورحساس اداروں نے جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن کے دوران پچاس ملزمان کو حراست میں لےکر بھاری تعداد میں جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔

- Advertisement -

بین المذاہب ہم آہنگی کانفرس میں آپریشن ردالفساد کی حمایت


دوسری جانب لیاقت پورکےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کےدوران چارملزمان گرفتار،مقدمہ درج کرلیاگیا۔ بہاولپورکےپانچ مختلف مقامات میں آپریشن ،ایک سواڑتیس مشتبہ افرادکی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔


مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد


ادھرکراچی کےعلاقےملیرکینٹ میں پولیس نےمقابلےکےبعد ایک ملزم کوگرفتارکرکےاسلحہ اورمسروقہ سامان برآمدکرلیاجبکہ درخشاں پولیس نےخیرپورپولیس کومطلوب دوملزم کوگرفتارکرلیا۔

شہرقائدمیں خواجہ اجمیر نگری میں پولیس کی کارروائی کےدوران غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندہ گرفتارمقدمہ درج کرلیا۔گلبہار پولیس نےدوملزمان کوگرفتار کرکےاسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی۔

واضح رہےکہ دادو میں پولیس نےمدرسہ بدرالعلوم سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کےدوران قتل کےمقدمےمیں مطلوب ملزم سمیت بارہ ملزمان کوگرفتارکرکےاسلحہ برآمدکرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں