تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

روس: رات کے اندھیرے میں اچانک گڑیائیں نمودار، لوگ خوفزدہ

ماسکو: روس کے شہر زے وٹنی میں اسکول یونیفارم میں ملبوس پراسرار گڑیاؤں کی موجودگی سے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق ’زے وٹنی‘ میں راتوں رات نامعلوم افراد دجنوں پلاسٹک کی گڑیائیں گنجان آباد علاقے میں پراسرار طریقے سے رکھ کر چلے گئے جن کی موجودگی کا احساس مقامی لوگوں کو صبح کے وقت ہوا۔

گھروں کے باہر پائی جانے والی گڑیوں نے یونیفارم پہنا ہوا تھا جب کہ انہیں مخصوص گھروں اور مقامات پر کیلوں کی مدد سے ٹھونک کر کھڑا کیا گیا تھا۔

مقامی لوگوں کے مطابق بہت ساری گڑیوں کے دھڑوں میں متعدد سوئیاں گھسی ہوئیں تھی جبکہ کچھ کی ایک آنکھ یا بازو غائب تھا۔

پراسرار گڑیوں کی موجودگی سے علاقہ مکین نہ صرف خوف و ہراس میں مبتلا ہوئے بلکہ انہوں نے ان کے قریب نہ جانے میں ہی عافیت جانی۔

مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی تو بھاری نفری وہاں پہنچی اور تمام گڑیوں کو اپنے قبضے میں لے کر لوگوں کا خوف دور کرنے کی بھی کوشش کی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے تمام کھلونے کی دکانوں کے مالکان کے بیانات قلم بند کیے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم افراد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

حکام کے مطابق قبضے میں لی جانے والی بہت سی گڑیاں دکھنے میں بہت زیادہ وحشت ناک لگ رہی تھیں یوں معلوم ہورہا تھا کہ شاید انہیں جادو یا کسی غلط روحانی کام کے لیے استعمال کیا گیا کیونکہ ان کو کیلوں سے ٹھونک کر سیاہ دھاگے باندھے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -