لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ملیشیا کے مراکز سے درجنوں افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ اسے طرابلس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور "ماورائے عدالت قتل کے ممکنہ شواہد” پر تشویش ہے۔
لاشیں ان علاقوں سے ملی ہیں جو پہلے ملیشیا ایس ایس اے کے کنٹرول میں تھے۔ ایس ایس اے کا سربراہ گزشتہ ماہ جھڑپوں میں ہلاک ہو گیا تھا۔
یواین ایچ سی آر کے مطابق ابوسلیم میں ایس ایس اے کے مرکز سے 10جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں جب کہ ابوسلیم اور الخضرا اسپتالوں سے 67لاشیں مزید ملی ہیں۔ طرابلس کے چڑیاگھر میں بھی ایک مشتبہ اجتماعی قبر کی نشاندہی ہوئی ہے۔
طرابلس میں اسکول بند ہیں اور کرفیو نافذ ہے، شہریوں کو گھروں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نےتمام فریقین سےفوری جنگ بندی اورشہریوں کےتحفظ کی اپیل کی ہے۔