کویتی میں تارکین وطن پر پھر چھری چل گئی، درجنوں غیرملکی کارکنوں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔
کویتی میڈیا کے مطابق کویتائزیشن پالیسی کے تحت غیرملکیوں کو ملازمت سے فارغ کر کے ان کی جگہ کویتی شہریوں کو نوکریاں دینے کے عمل جاری ہے۔
اس متبادل پروگرام کے لیے گزشتہ سال جن تارکین وطن کو استثنیٰ دیا گیا تھا اب ان میں سے 131 افراد کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
نوکریوں سے برطرف کیے گئے 131 تارکین وطن سماجی کارکن تھے جنہیں گزشتہ سال متبادل پروگرام میں ملازمین کی کمی کی وجہ سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔
کویت کے ریاستی سول سروس کمیشن نے غیرملکی سماجی کارکنوں کو نوکریوں سے معطل کر کے ان کی جگہ کویتی شہریوں کی بھرتی کا مطالبہ کیا تھا۔
کویت نے 33ہزار سے زائد اقامے منسوخ کر دیے
واضح رہے کہ کویتائزیشن کی پالیسی پر گامزن کویت نے غیرملکی کارکنوں کو فارغ کرنے کے سلسلے کو دراز کرتے ہوئے مزید کٹوتیاں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کویتی روزنامہ انباء کی رپورٹ کے مطابق وزارت عامہ نے کویت میں غیرملکی ملازمین کو کارکردگی کا بونس نہیں دیا اور ساتھ ہی وزارت سے مزید تارکین وطن کو خارج کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔
ابتدائی بونس حاصل کرنے سے 300 کے قریب غیرملکی ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے جب کہ اگلے سال اپریل میں باقی تمام غیرملکی ملازمین کو مستقبل طور پر برطرف کر دیا جائے گا۔