اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

کراچی میں گرمی کی لہر: رینجرز کی جانب سے درجنوں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ رینجرز اور سندھ حکومت کی جانب سے گرمی میں شہریوں کی سہولت کے لیے درجنوں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کئی روز سے جاری ہیٹ ویو نے شہریوں کی زندگی بے حال کردی، گرمی کی شدت سے متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔

گرمی کی شدید لہر کے پیش نظررینجرز نے اہم شاہراؤں اورعوامی مقامات پرہیٹ ا سٹروک سینٹرز قائم کردیئے۔

- Advertisement -

ہیٹ اسٹروک کیمپس پرٹھنڈے پانی اورشربت کے اسٹالز لگائے گئے ہیں، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے سینٹرز میں رینجرز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہیں مختلف طبی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

ناردرن بائی پاس، ملیرلنک روڈ،الاظہرگارڈن گلزارہجری،ٹینک چوک ملیر کا لابورڈ بس اسٹاپ، بلدیہ ٹاؤن الآصف اسکوائرپر کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ نیو سبزی منڈی، لیبراسکوائرگلشن معمار، چاندنی چوک، چوبیس مارکیٹ میں بھی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی میں 77ہیٹ ویو مراکزاور کیمپس قائم کردیے، ضلع جنوبی 11، شرقی 18، غربی 6، سینٹرل میں 12مراکز ، ملیر 15، کورنگی 8 اور کیماڑی میں 7 مراکزقائم کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں