جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

درجنوں پاکستانیوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب سے 140 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ملک بدر کیے گئے پاکستان وطن پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر حکام نے پاکستانی مسافروں کی امیگریشن سے انکار کر دیا اور انہیں ملک واپس بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔

امیگریشن نہ ہونے پر پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ملک بدر کیے گئے 140 پاکستان سعودی ایئرلائن کی پرواز سے ملتان پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جرائم میں ملوث ہونے اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

ملک بدری کے فیصلے پر مسافروں نے وطن واپسی پر احتجاج کیا اور حکام سے تلخ کلامی کی۔ مسافروں نے سعودی عرب سے نکالے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں