تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نئے تجارتی روٹس، امریکا اور مشرق وسطیٰ کے لئے اہم خبر

دبئی: متحدہ عرب امارت کی معروف کمپنی ڈی پی ورلڈ نے سال دوہزار بائیس میں 23 ہزار ناٹیکل میل کے نئے تجارتی روٹس متعارف کراتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی ورلڈ نے دو ہزار بائیس کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں تئیس ہزار ناٹیکل میل سے زیادہ نئے تجارتی روٹس کا اضافہ کیا، جو زمین کے ایک مکمل چکر کے برابر ہے۔

ڈی پی ورلڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا، یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو آپس میں منسلک کرنے والے ان نئے روٹس نے کارگو مالکان کے لیے نئے تجارتی مواقع کھول دئیے ہیں۔

بندرگاہوں اور ٹرمینلز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹائیمن میسٹر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد تجارت کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنا ہے۔ سڑک، ریل، سمندر اور بندرگاہوں میں اپنی عالمی سطح پر نمایاں صلاحیتوں کے ساتھ ہم نئے تجارتی مواقع فراہم کررہے ہیں جو ہر قسم کی مصنوعات اور دنیا کے کسی بھی کونے سے کارگو مالکان کو اپنے صارفین سے منسلک کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سی پیک منصوبوں میں کتنے پاکستانیوں کوملازمتیں ملیں، رپورٹ جاری

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صارفین کے لیے کارگو کی ترسیل کے لیے ہم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں، سامان کو مارکیٹ میں لے جانے کے نئے طریقے اختیار کیے جاتے ہیں جہاں کوئی موجود نہیں یا جہاں سپلائی چینزمطلوبہ سطح سے نیچے ہیں ہم وہاں متبادل طریقے بروئے کار لاتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اب تک بنائے گئے نئے روٹس سے بھارت، مشرق وسطیٰ اور افریقا کے درمیان رابطے قائم کیے گئے ہیں، جن میں یورپ میں روٹرڈیم سے چھوٹی بندرگاہوں کو جوڑنے والے متعدد نئے روٹس اور لاطینی امریکا، یورپ اور ایشیا کے درمیان نئے رابطے شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -