تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

پنجاب میں پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو جھگڑنا مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں ناکہ چن کنگن پر تعینات پولیس اہلکاروں کے جھگڑے کا نوٹس ڈی پی او گجرات نے لے لیا، دونوں اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

تھانہ کنجاہ کی حدود میں واقع ناکہ چن کنگن پر دو پولیس کانسٹیبل اسلم اور جاوید کی آپس میں جھگڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی  تھی جس پر ڈی پی او گجرات نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں کو معطل کردیا۔

ڈی پی او گجرات نے انچارج چوکی منگو وال اور ناکہ پر تعینات تمام اہلکاروں کو بھی معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر سعید احمد کو انکوائری افسر مقرر کرکے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرلی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات نے واضح کیا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار خواہ وہ کسی رینک کے بھی ہوں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments