جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

"کرونا ویکسین وہی کام کررہی ہے، جو ہم چاہ رہے ہیں "

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا ویکسی نیشن کرائیں اور بیمار ہونے سے بچیں، امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر نے امریکی عوام کو مشورہ دے دیا ہے۔

امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ ویکسین ہمیں بیمار ہوکر اسپتال پہنچنے اور شدید بیمار ہونے یا مرنے سے بچا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ویکسینیٹڈ افراد میں بغیر علامات یا معمولی علامات والا کرونا ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ مکمل ویکسین شدہ افراد میں کرونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ ویکسین وہی کام کررہی ہے جو ہم چاہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنےکی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مکمل ویکسین شدہ 0.004 فیصد افراد کورونا میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچے جبکہ مکمل ویکسین شدہ 0.001 فیصد افراد کا کرونا میں مبتلا ہوکر انتقال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ووہان شہر میں ایک بار پھر کرونا کا خطرہ منڈلانے لگا، طبی ماہرین کا بڑا فیصلہ

امریکی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کرونا میں مبتلا یا اموات کے کیسز 95 فیصد سے زائد غیرویکسین شدہ افراد کے ہیں، مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا 70 فیصد بالغ افراد کی جزوی ویکسینیشن کے ہدف تک پہنچ گیا ہے، 70 فیصد بالغ افراد کی جزوی ویکسینیشن ہدف تک پہنچنا اہم قدم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں