اشتہار

ڈاکٹر عاصم کی بینائی متاثر ہونے کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈاکٹر عاصم حسین کو آنکھوں کی تکلیف پر اُن کا فوری معائنہ کروایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق شدید ذہنی دباؤ اور مسلسل قید کے باعث اُن کی آنکھیں تیزی سے متاثر ہورہی ہیں۔

ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’ڈاکٹر عاصم کی دائیں آنکھ میں دھندلا پن بڑھ رہا ہے اور بائیں آنکھ کی نظر تیزی سے کمزور ہورہی ہے، آنکھیں متاثر ہونے کے باعث ڈاکٹر عاصم کی بصارت کم ہوئی جس کی وجہ سے روز مرہ کے معاملات میں دقت کا سامنا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق مسلسل گرفتاری اور تفتیش سے ڈاکٹر عاصم کو شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہے اور اُن کی آنکھیں تیزی سے متاثر ہورہی ہیں، ذہنی دباؤ کم نہ کیا گیا تو ڈاکٹر عاصم کی آنکھیں تیزی سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو گزشتہ برس 26 اگست کو رینجرز نے کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت اور ان کے علاج معالجے کے الزامات میں حراست میں لیا تھا۔ ان کے خلاف نیب میں دو ریفرنسز اور دہشت گردی میں معاونت کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے۔

وہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں بطور وفاقی وزیر پیٹرولیم خدمات انجام دیتے رہے اور گرفتاری کے وقت وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ کے عہدے پر تعینات تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں