کراچی : سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ متحد ہوکر قوم کی حفاظت کے بہت سے اقدام اٹھانے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہرپیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ چوہدری نثار نےجو میرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی، آج ان کا حشردیکھیں۔
ڈاکٹرعاصم حیسن کا کہنا تھا کہ متحد ہوکر قوم کی حفاظت کے بہت سے اقدام اٹھانے ہوں گے، ہمیں وہ کام بھی کرنے ہوں گے جواچھے نہیں لگتے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں فرٹیلائزر سیکٹرمیں 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ شعیب سلیم کو پیش کیا گیا۔
احتساب عدالت نے گواہ شعیب سلیم کے بیان پرجرح مکمل ہونے کے بعد ریفرنس کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی تھی۔
یاد رہے کہ 7 مئی 2016 کو احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگرملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کو 26 اگست 2015 کو حراست میں لیا گیا تھا اور 27 اگست کو رینجرز نے انہیں دہشت گردوں کے علاج کے الزام میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کا ریمانڈ حاصل کیا تھا۔